شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں ”تعمیرِ بقا“کی رسم ِ رونمائی جموں // شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کے زیراہتمام پروفیسر گیان چند جین سیمینار ہال جموں یونیورسٹی میں اُردوکے نامورشاعرنند لال نیرنگ سرحدی کے مجموعہ ¿ کلام ”تعمیرِ بقا“(تحقیق ،تجزیہ،تدوین ) مرتب ڈاکٹرسیدتقی عابدی (کنیڈا)کی رسم اجراءتقریب کا انعقادکیاگیا جس کی صدارت ناموراُردواورپنجابی افسانہ نگارخالدحسین نے کی ۔اس موقعہ پرنریش نیرنگ ،معروف اسکالرمہمان خصوصی تھے۔پروفیسرمحمدریاض احمد صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورپروفیسرشہاب عنایت ملک پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی بھی موجودتھے۔اپنے خطاب میں خالد حسین نے نند لال نیرنگ سرحدی کے شعری مجموعہ کومنظرعام پرلانے کےلئے مرتب ڈاکٹرسیدتقی عابدی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نند لال نیرنگ سرحدی کی شاعری زندگی کے حقائق کی عکاس ہے ۔ انہوں نے انسانیت ،مساوات ،بھائی چارے اورقومی یکجہتی کے موضوعات کواپنی شاعری میں بہت دلچسپ انداز میں پیش کیاہے۔ خالد حسین نے کہا کہ نیرنگ سرحدی کی شاعری دِلوں کوملانے کاکام کرتی ہے اورانسانی اقدارکی پیروی کرنے پرزوردیتی ہے۔ انہوں نے شاندارتقریب کے انعقاد کےلئے صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کاشکریہ اداکیا۔نریش نیرنگ نے اپنے خطاب میں نند لال سرحدی کے شعری مجموعے کی خوبیوں پر روشنی ڈالی اوراس مجموعے کومنظرعام پرلانے کےلئے ڈاکٹر تقی عابدی کے رول کو سراہا .انہوں نے زبانوں کی ترقی میں اردو اور ہندی شاعری کی اہمیت اور کردار پربھی خیالات کااظہارکیا۔ انہوں نے کتاب کی رونمائی تقریب کےلئے شعبہ اُردوکے تعاون کوبھی سراہا۔ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعبہ اردو، جموں یونیورسٹی کا شمار ہندوستانی جامعات کے متحرک شعبوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گمنام شعراءوادباءکومنظرعام پرلانے اوران پرتحقیق کےلئے اُردووالوں کوکام کرنے کی کافی زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے شعبہ اُردوکے صدرپروفیسرمحمدریاض سے نندلال سرحدی کے شعری مجموعے پرتحقیق کروانے کی بھی اپیل کی۔ پروفیسر شہاب عنایت ملک پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس جموں یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں نند لال نیرنگ سرحدی کے شعری مجموعے کو منظر عام پر لانے کےلئے ڈاکٹرسیدتقی عابدی اور نریش نیرنگ کو مبارکباد دی۔ استقبالیہ خطبے میں پروفیسر محمد ریاض احمد، صدرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی نے ڈاکٹر تقی عابدی کو نندلال نیرنگ کاشعری مجموعے پرعرق ریزی کےلئے کام کرکے اسے عوام الناس میں متعارف کروانے کےلئے کاوشوں کوقابل تحسین قراردیا۔ اُنہوں نے اردو زبان و ادب کی ترقی میں شعراءوادباءکے کردار کوبھی سراہا۔ انہوں نے تقریب کے مہمانوں اورشرکاءکابھی والہانہ استقبال کیا۔ تقریب میںطلباءکے علاوہ ا سکالرس، فیکلٹی ممبران ،اورسول سوسائٹی کے ممبران کے ساتھ ساتھ معززشہریوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پرنامورغزل گائیکہ سیما انیل سہگل، ڈاکٹر فرحت شمیم، راج کمار بہروپیہ، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر رضا محمود، ڈاکٹر محمد اعجاز، پیارے ہتاش، خورشید کاظمی، امین بانہالی، فوزیہ مغل،ڈاکٹرعرفان عارف، ڈاکٹر نصیب علی ،ڈاکٹرجاویدشاہ آبادی ودیگران بھی موجودتھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالرشید منہاس نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹر چمن لال نے پیش کی۔