شعبہئ اُردوجموں یونی ورسٹی میں سہ روزہ جشن اُردوکادوسرادن

10 Nov 2022

تقریری مقابلہ، ادبی کوئز،بیت بازی اورخطاطی مقابلے میں حصہ لیا
جموں //شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ سہ روزہ جشن ِ اُردوکے دوسرے روزمختلف سرگرمیوں مثلاً تقریری مقابلہ،ادبی کوائز، خطاطی مقابلہ اوربیت بازی مقابلہ کااہتمام کیاگیاجن میں شعبہ اُردوکے طلباء واسکالرس نے اپنی صلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا۔اس موقعہ پرنامورادیب وشاعرانجینئراسلم شہزادمہمان خصوصی تھے۔اس دوران ججزنے مختلف مقابلوں کابغورجائزہ لینے کے بعدفاتح اوررنراپ طلباء کے ناموں کااعلان کیاجنہیں صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرمحمدریاض احمد،انجینئراسلم شہزاداورڈاکٹرچمن لال نے انعامات سے نوازا اوران کی ذہنی صلاحیتوں کی ستائش کی۔تقریری مقابلے کاموضوع ”اُردوکی موجودہ صورت ِ حال اورفروغ کے امکانات“تھاجس میں اشتیاق احمد،نوازشریف، رزاق احمد،مہنازہ اختر،بہاری لال اورارم نوازنے حصہ لیا۔تقریری مقابلے میں مہنازہ اخترفاتح رہیں جبکہ عبدالزاق رنراپ رہے۔ادبی کوئزمیں ابوالکلام آزادٹیم (گلزاراحمد، ارم نواز، شائستہ شریف، آسیہ سلطانہ)، علامہ اقبال ٹیم (مقیت احمدشیخ، شکیل احمد، مہنازہ اختر،اسحاق احمد، رجنی دیوی)اورمنشی پریم چندٹیم ّعشرت حسین،پرتاپ سنگھ،رزاق احمد، جبینہ مغل، گرجہ دیوی)نے حصہ لیا۔ادبی کوئزمقابلے میں منشی پریم چندٹیم فاتح جبکہ علامہ اقبال ٹیم رنراپ رہی۔خطاطی مقابلے میں بشریٰ امبرین، آصف احمد، اسراراحمد اورمشتاق احمد نے حصہ لیاجس میں بُشریٰ امبرین اول فاتح،محمدآصف وانی رنراپ اوراسراراحمدتیسرے مقام پر رہے۔آخرمیں بیت بازی مقابلے میں قرۃ العین حیدر ٹیم (شکیل احمد، مہنازہ اختر،نوازشریف، مقیت احمد)، پروین شاکرٹیم (یاسرعرفات،عشرت حسین، منیرالامراء،اسحا ق احمد)نے حصہ لیا۔اس میں قراۃ العین حیدرٹیم فاتح جبکہ پروین شاکرٹیم رنراپ رہی۔اس موقعہ پرانجینئراسلم شہزاداورصدرشعبہ اُردوپروفیسرمحمدریاض نے ججز کے طورپربھی فرائض انجام دیئے۔انجینئراسلم شہزادنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے طلباء کی صلاحیتوں کوسراہااوراس طرح کے مقابلوں کوفروغ دینے پرزوردیا۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے صدرشعبہ اُردوپروفیسرمحمدریاض احمدنے کہاکہ جشن اُردوکے دوسرے روزادبی کوئز،تقریری،خطاطی اوربیت بازی مقابلوں میں اُردوکے طلباء واسکالرس نے شاندارصلاحیتوں کامظاہرہ کیاجس کیلئے میں انہیں مبارکبادپیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ اُردومیں ادبی سرگرمیوں کے انعقادکامقصد طلباء کی مجموعی صلاحیتوں کوفروغ دیناہے تاکہ اُردوکے زیادہ سے زیادہ طلباء واسکالرس JRF/NET سمیت مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کریں۔اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرچمن لال نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک صدرشعبہ اُردوپروفیسرمحمدریاض احمدنے پیش کی۔تقریب میں شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس، ڈاکٹرفرحت شمیم،ڈاکٹرعبدالقیوم،ڈاکٹررضامحمود، ڈاکٹراعجازاحمد، ڈاکٹرجاویداحمدشاہ کے علاوہ لطف الرحمن آزاد،طارق ابرارودیگران بھی موجودتھے۔