شعبہ اُردومیں پہلی الیومنائی میٹ کاانعقاد

21 Oct 2022

مستقبل کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال،سابق طلباء کی ایسوسی ایشن تشکیل دینے پراتفاق
جموں //شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے پہلی ”سابق طلباء سے ایک ملاقات“(الیومنائی میٹ) کاانعقادکیاجس میں شعبہ کے سابق طلباء کی کثیرتعدادنے حصہ لیا۔اس موقعہ پرسابق طلباء نے اپنے تجربات اوراُردوکی ترقی میں سابق طلباء کے رول پرخیالات کااظہارکیا۔تقریب کے آغازمیں استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے صدرشعبہ اُردوپروفیسرمحمدریاض احمدنے سابق طلباء کاوالہانہ استقبال کیا۔انہوں نے کہاکہ الیومنائی میٹ کامقصدسابق طلباء کوایک پلیٹ فارم پرلاناہے۔انہوں نے کہاکہ آج آپ یہاں پرشعبہ سے جڑی یادیں اورتجربات مشترک کرنے کے ساتھ ساتھ اُردوزبان کی ترقی پربھی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔اس موقعہ پرسابق طلباء نے اپنے تجربات اوریادوں کے بارے میں گفتگوکی۔انہوں نے کہاکہ سال میں اس طرح سے ایک دومرتبہ الیومنائی میٹ کاانعقادہوناچاہیئے تاکہ سابق طلباء اُردوزبان کی ترقی کیلئے مستقبل کالائحہ عمل طے کرسکیں۔مقررین نے سابق طلباء کی ایک ایسوسی ایشن تشکیل دینے پراتفاق کیا۔شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹرچمن لال،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس اورڈاکٹرفرحت شمیم نے بھی خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ سابق طلباء اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں اورہمیں فخرہے کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعدہمارے طلباء مختلف شعبوں میں شاندارخدمات انجام دے رہے ہیں۔معروف ادیب ٹی آررینہ نے اُردوکی موجودہ صورتحال سے متعلق خیالات کااظہارکیا۔ ڈاکٹرجاویدراہی نے کہاکہ اُردوکی ترقی کیلئے شعبہ اُردوکے سابق طلباء کوسرگرم رول اداکرناچاہیئے۔تقریب میں سابق طلباء میں ڈاکٹرامتیازاحمدبھلیسی، ڈاکٹر یشپال شرما، ڈاکٹرمحمداشرف، ڈاکٹرعاشق حسین، ڈاکٹرشفیق احمد، ڈاکٹرجاویداقبال، ڈاکٹرمحمداعظم، ڈاکٹرخلیل احمد، ڈاکٹراعجازحسین شاہ، ڈاکٹرسنجیوکمار، ڈاکٹرظہوردین،ڈاکٹرشوکت علی، آسیہ شبیر، ڈاکٹرشمشیرسنگھ، ڈاکٹرمحموداحمد، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹرجوگندرسنگھ، ڈاکٹربرکت علی، ڈاکٹرسدیش کمار،ڈاکٹرجاویداحمد،ڈاکٹرنصیب علی،ڈاکٹرمحمداختر، ڈاکٹرمحمدمقیم، ڈاکٹرجاویدشاہ،عبدالقیوم، ڈاکٹراعجازاحمد، ڈاکٹرشاہدہ نواز، ڈاکٹررضامحمودودیگران موجودتھے۔