عالمی یوم ارض کے موقعہ پر
شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے ”پریسرصفائی ابھیان “کااہتمام کیا
جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے عالمی یوم ارض کے موقعہ پرصدرشعبہ پروفیسرمحمدریاض احمدکی نگرانی میں” پریسرصفائی ابھیان “چلایاگیاجس کے تحت شعبہ کے طلباءنے شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے گردونواح کی صفائی کی ۔اس موقعہ پرصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرمحمدریاض احمدنے طلباءوطالبات کویوم ارض کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ جس زمین پرہم رہتے ہیں اس کی صفائی ستھرائی کویقینی بناناہم سب کامشترکہ فرض ہے ۔انہوں نے طلبا ءکی صفائی ابھیان میں دلچسپی کوبھی سراہااورتوقع کی کہ وہ اپنے گردونواح کی صفائی ستھرائی کوہمیشہ ترجیح دیں گے۔اس موقعہ پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی چلائی ۔پروفیسرمحمدریاض احمدنے کہاکہ شجرکاری کرنابہت ہی نیک کام ہے جس میں ہم سب کوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ کرہ ¿ ارض کے تئیں ہرشخص کے فرائض ہیں اورسب سے اہم فرض یہ ہے کہ ماحولیات کوصاف ستھرارکھاجائے۔صفائی مہم میں شعبہ کے طلبائ، اسکالرس اورعملہ نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرصدرشعبہ اُردوپروفیسرمحمدریاض احمدنے کوآری نیٹراورڈاکٹرچمن لال ٹیچرانچارج نے نگراں کے طورپرفرائض انجام دیئے ۔پریسرصفائی ابھیان کی انجام دہی کےلئے شعبہ اُردوکی طرف سے محمدعارف اورعلی اصغرنے والنٹیئرس نامزدکیاگیاتھا۔اس دوران پروفیسرشہاب عنایت ملک، ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس، ڈاکٹرفرحت شمیم ،ڈاکٹرعبدالقیوم ودیگران بھی موجودتھے۔